پاکستان

عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس، سپریم کورٹ میںسماعت کیلئے مقرر

عمران خان افسوسناک واقعے سے اسپتال میں داخل ، جواب جمع کرانا ممکن نہیں لہٰذا مقدمے کو فی الحال سماعت کیلئے مقرر نہ کیا جائے: وکیل

سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا’ اس کیس کی سماعت پیر کو دوپہر 11:30 بجے ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ 7 نومبر کو سماعت کرے گا اور کیس کی سماعت پیر کو دن 11:30 بجے ہو گی۔ عمران خان کے وکیل نے آج توہین عدالت کیس میں التوا کی درخواست دائر کی تھی جس میں کہا گیاتھا کہ عمران خان افسوسناک واقعے کی وجہ سے اسپتال میں داخل ہیں، جواب جمع کرانا ممکن نہیں لہٰذا مقدمے کو فی الحال سماعت کیلئے مقرر نہ کیا جائے۔ خیال رہے کہ سپریم کورٹ نیگزشتہ سماعت پر عمران خان کو 5 نومبر تک جواب جمع کرانے کی مہلت دی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.