پاکستان

وفاق اور پنجاب کی لڑائی میں سی سی پی او لاہور کو رگڑا، معطلی کا نوٹس جاری

غلام محمد ڈوگر پر گورنر ہاؤس کو تحفظ دینے میں غفلت برتنے کا اور پولیس کو سیاست زدہ کرنے کا الزام بھی ہے

وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کے درمیان چلنے والی لڑائی میں کیپٹیل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) لاہور کو رگڑا لگ گیا، غلام محمد ڈوگر کی معطلی کا نوٹس جاری کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او)لاہور غلام محمد ڈوگر کو معطل کردیا۔ گریڈ 21 کے پولیس افسرغلام محمد ڈوگر کی معطلی کا نوٹیفکیشن اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے جاری کردیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ غلام محمد ڈوگر پر گورنر ہاؤس کو تحفظ دینے میں غفلت برتنے کا الزام ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ غلام محمد ڈوگر پر پولیس کو سیاست زدہ کرنے کا الزام بھی ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں چیئرمین پی ٹی آئی پر قاتلانہ حملے کے بعد تحریک انصاف کے کارکنوں نے لاہور میں احتجاج کے دوران گورنر ہاؤس لاہور پر بھی توڑ پھوڑ کی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.