پاکستان

رواں سال کا دوسرا اور آخری چاندگرہن کب ہو گا؟ پتا چل گیا

آخری چاند گرہن8 نومبر کو ہوگا، 8 نومبر کو چاند کو مکمل گرہن لگےگا

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ رواں سال کا دوسرا اور  آخری چاند گرہن8 نومبر کو ہوگا، 8 نومبر کو چاند کو مکمل گرہن لگےگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں چاند گرہن کا مشاہدہ  جزوی طور  پر کیا جاسکےگا، مکمل چاند گرہن کا مشاہدہ ایشیا کے کچھ حصوں اور آسٹریلیا میں کیا جاسکےگا۔

شمالی امریکا، جنوبی امریکا کے بیشتر حصوں میں بھی مکمل چاند گرہن کا مشاہدہ کیا جاسکےگا، شمالی اور مشرقی یورپ کے بھی بیشتر حصوں میں مکمل چاند گرہن کا مشاہدہ کیا جاسکےگا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 8 نومبرکو پاکستانی وقت کے مطابق چاند گرہن کا  آغاز 1 بجکر 2 منٹ پر ہوگا، 3 بج کر 17منٹ  پر چاند کو مکمل گرہن لگےگا، 4 بجے گرہن عروج پر ہوگا، چاند گرہن کا اختتام 6 بجکر 56 منٹ پر ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.