پاکستانفیچرڈ پوسٹ

اعظم سواتی کے مبینہ ویڈیو کا معاملہ، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو لینے کے دینے پڑ گئے، پاکستان تحریک انصاف نے ایسا مطالبہ کردیا کہ سب دنگ رہ گئے

تحریک انصاف نے اعظم سواتی کے مبینہ ویڈیو کے معاملے پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے استعفے کا مطالبہ کردیا

اعظم سواتی کے مبینہ ویڈیو کا معاملہ، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو لینے کے دینے پڑ گئے، پاکستان تحریک انصاف نے ایسا مطالبہ کردیا کہ سب دنگ رہ گئے ۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ میں پی ٹی آئی اور متحدہ اپوزیشن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں پارٹی کے اعلامیے میں قائم اسپیشل کمیٹی کو یکسر مسترد کردیا اور کہا کہ اعظم سواتی کے تقدس کی پامالی پرچیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی استعفیٰ دیں۔ سینیٹراعظم سواتی سے بہیمانہ،غیرانسانی،غیراخلاقی سلوک کی شدید مذمت کی۔ اعلامیے کے مطابق پارلیمانی کمیٹی نے عمران خان پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور حملے میں نامزد ملزمان پر فوری ایف آئی آر درج نہ ہونے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ متاثرہ فریق کی درخوست کے مطابق ایف آئی آرفوری درج کی جائے اور عمران خان پر حملے کے مرتکب افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ پارلیمانی کمیٹی کی عمران خان کی پریس کانفرنس میں چاروں مطالبات کی تائید کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.