پاکستانفیچرڈ پوسٹ

پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے اسلام آباد کے داخلی راستوں پر مظاہرے ، اہم شاہرائیں بند، ٹریفک جام، ایمبولینسز بھی پھنس گئیں، شہری پریشان

پی ٹی آئی مظاہروں کے باعث اہم شاہراہیں بند ہوگئیں اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جبکہ ٹریفک جام سے ہزاروں مسافرپھنس کر رہ گئے

پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے اسلام آباد کے داخلی راستوں پر مظاہرے ، اہم شاہرائیں بند، ٹریفک جام، ایمبولینسز بھی پھنس گئیں، شہری پریشان ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے مظاہروں کے باعث اہم شاہراہیں بند ہوگئیں اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جبکہ ٹریفک جام سے ہزاروں مسافرپھنس کر رہ گئے۔ مختلف علاقوں میں ٹریفک جام میں ایمبولینسز بھی پھنسی ہوئی ہیں۔ مظاہروں کے باعث راولپنڈی اسلام آبادکے شہریوں کوشدیدمشکلات کا سامنا ہے اور ایک شہری نے بتایا کہ 6 گھنٹے سے روات ٹی چوک کے قریب بچوں سمیت گاڑی میں ہوں، کسی جانب سے ٹریفک کی بحالی کیلئے کارروائی نہیں ہورہی۔ ایک ماں نے فون پر شکایت کی کہ پشاور روڈپر حاجی کیمپ چوک پرٹریفک جام ہے اور میری بیٹی ابھی تک گھرنہیں پہنچی، دو بجیمیری بیٹی کواسکول سیچھٹی ہوتی ہیابھی تک ٹریفک میں پھنسی ہے۔ انہوں نے التجا کی کہ خدا کا واسطہ ہے، پھنسی ہوئی ٹریفک کو بحال کرایاجائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.