پاکستانفیچرڈ پوسٹ

ترک حکومت نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو ایسی کون سی پیشکش کی کہ اتحادی حکومت سمیت ملک بھر میں ایک نئی بحث چھیڑ گئی، سب سوچنے پر مجبور

عمران خان کا پیغام کروڑوں لوگ سنیں گے، عمران خان نے فیصلہ کیا ہے جہاں پر اسٹاپ ہوگا وہاں پر سکرین سے خطاب کریں گے

ترک حکومت نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو ایسی کون سی پیشکش کی کہ اتحادی حکومت سمیت ملک بھر میں ایک نئی بحث چھیڑ گئی، سب سوچنے پر مجبور ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کل رات ترک وزیر خارجہ سے بات ہوئی۔ترک حکومت کی جانب سے عمران خان کی خیریت دریافت کی گئی۔عمران خان کو علاج کے لیے ترکی میں آفر بھی کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ متعلقہ ایس ایچ او کو موقع کی صورتحال بیان کرنی ہے۔سکیورٹی کی بنیادی ذمہ داری ان پر ہے جن کا فرض ہر شہری کو تحفظ دینا ہے۔ان کوسکیورٹی فراہم کرنا متعلقہ ڈی پی او اور پولیس کا کام ہے۔ مانتا ہوں سکیورٹی تھی،اس سے پہلے بھی سکیورٹی کے باوجود حملے ہوئے۔شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ عمران خان کا پیغام کروڑوں لوگ سنیں گے، عمران خان نے فیصلہ کیا ہے جہاں پر اسٹاپ ہوگا وہاں پر سکرین سے خطاب کریں گے۔پرویز الٰہی ایک سے زیادہ بار کہہ چکے ہیں کہ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ہمیں ان پر شک کرنے کی گنجائش دکھائی نہیں دے رہی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.