پاکستانفیچرڈ پوسٹ

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلیمان کا دورہ پاکستان، کتنے ارب ڈالر کا اضافی بیل آئوٹ پیکیج ملنے کا امکان ہے؟ پاکستانیوں کے لئے بڑی خوشخبری آگئی

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورے میں پاکستان کو4.2 ارب ڈالر اضافی بیل آؤٹ پیکیج ملنے کی توقع ہے

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلیمان کا دورہ پاکستان، کتنے ارب ڈالر کا اضافی بیل آئوٹ پیکیج ملنے کا امکان ہے؟ پاکستانیوں کے لئے بڑی خوشخبری آگئی ۔

تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورے میں پاکستان کو4.2 ارب ڈالر اضافی بیل آؤٹ پیکیج ملنے کی توقع ہے، مضبوط سرمایہ کاری اور آئل ریفائنری کے قیام پر معاہدہ بھی متوقع ہے، سعودی عرب گوادر میں جدید آئل ریفائنری لگانے میں مدد کرے گا۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان رواں ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے۔ محمد بن سلمان کا نومبر کے تیسرے ہفتے میں پاکستان کا دورہ متوقع ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سعودی ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان کے اکیس نومبر کو دورہ پاکستان کا امکان ہے۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورے سے متعلق رواں ہفتے کے آخر میں سکیورٹی ٹیم پاکستان پہنچے گی، سعودی خصوصی سکیورٹی ٹیم پاکستان میں سکیورٹی انتظامات کا حتمی جائزہ لے گی۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کے دورے میں پاکستان کو 4.2 ارب ڈالر اضافی بیل آؤٹ پیکیج ملنے کی توقع ہے۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورے میں سعودی عرب کی پاکستان میں مضبوط سرمایہ کاری متوقع ہے۔ اسی طرح دورے سے پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت ملے گی جبکہ متعدد پاک سعودی پیٹرولیم معاہدوں کو آخری شکل بھی جاری ہے۔ سعودی عرب کی جانب سے پیٹرولیم کے شعبے میں آئل ریفائنری کے قیام پر معاہدہ بھی متوقع ہے، سعودی عرب گوادر میں جدید آئل ریفائنری لگانے میں مدد کرے گا۔ چینی کمپنیاں منصوبے کی تکمیل کے بعد ابتدائی طور پر ریفائنری چلائیں گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.