پاکستان

شرعی عدالت کا سود کے خاتمے کا فیصلہ، وفاقی حکومت نے دائر اپیل واپس لے لی

فاقی شرعی عدالت نے سودی نظام کے خاتمہ کا حکم دیا تھا تاہم اسٹیٹ بینک نے وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی

وفاقی حکومت نے شرعی عدالت کی جانب سے سود کے خاتمے کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر اپیل واپس لے لی اور ملکی عوام کے لئے ایک اچھا فیصلہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے اسٹیٹ بینک کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے سپریم کورٹ میں متفرق درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی شرعی عدالت کے خلاف اپیل زیر التوا ہے، اپیل واپس لینے کی متفرق درخواست منظور کی جائے۔ یاد رہے کہ وفاقی شرعی عدالت نے سودی نظام کے خاتمہ کا حکم دیا تھا تاہم اسٹیٹ بینک نے وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی۔ چند روز قبل وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اعلان کیا تھا کہ اسٹیٹ بینک اور نیشنل بینک وفاقی شریعت کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر اپیلیں واپس لیں گے۔ اسحاق ڈار کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان میں سود سے پاک نظام کو تیزی سے آگے لے کر چلیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.