پاکستان

سستا تیل اور گیس ; روس سے رابطہ

روس کیساتھ وزارت خارجہ اور وزارت پٹرولیم کی سطح پر خط و کتابت کا آغاز ہوگیا

سستا تیل اور گیس خریدنے کیلئے پاکستان کا روس سے باضابطہ رابطہ ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق روس کیساتھ وزارت خارجہ اور وزارت پٹرولیم کی سطح پر خط و کتابت کا آغاز ہوگیا، روس کو بتایا کہ تیل اور گیس کی خریداری میں دلچسپی ہے، خریداری کی شرط ہے کہ ہم پر پابندیاں نہ لگیں۔

ذرائع کی جانب سے بتایا گیا کہ دعوت ملنے پر پاکستانی وفد روس کا دورہ کرنے کیلئے تیار ہے، روس سے تیل اور گیس کی خریداری قومی مفاد میں کی جائیگی، پاکستان تیل اور گیس کی خریداری میں کسی گلوبل ٹریٹی کی خلاف ورزی نہیں کرے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.