پاکستان

آرمی چیف کی تقرری کا فیصلہ؟وزیرداخلہ کا تہلکہ خیز اعلان

رانا ثنااللہ نے کہا ہےکہ عمران خان کی اعلان کردہ تاریخ سے پہلےآرمی چیف کی تقرری کا فیصلہ ہوچکا ہوگا۔

 وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہےکہ عمران خان کی اعلان کردہ تاریخ سے پہلےآرمی چیف کی تقرری کا فیصلہ ہوچکا ہوگا۔ رانا ثنااللہ نے کہا کہ یہ لانگ مارچ نہیں رینگ مارچ ہے جو رینگ رہا ہے، راولپنڈی میں پی ٹی آئی کی تاریخ کا سب سے چھوٹا اجتماع ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی جب بھی تقرری ہوئی اس طرح کے حالات پہلے نہیں ہوئے جب کہ آرمی چیف کی تقرری پر عمران نیازی نے تماشہ لگانے کی کوشش کی جس میں وہ ناکام ہوا، عمران خان کی اعلان کردہ تاریخ سے پہلےآرمی چیف کی تقرری کا فیصلہ ہوچکا ہوگا۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کے عمل کوپوری طاقت سے رد کرنا ضروری تھا ورنہ ہر3  سال بعد لانگ مارچ ہوا کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.