پاکستان

پرویزمشرف پرحملہ،ملزم کو رہا کرنےکا حکم

سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق صدر پرویز مشرف پر حملے کے ملزم  رانا نوید کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق صدر پرویز مشرف پر حملے کے ملزم  رانا نوید کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالتِ عظمیٰ نے وفاق اور پنجاب کی ملزم کی رہائی کے خلاف دائر اپیلیں مسترد کر دیں۔

ملزم کے وکیل حشمت حبیب نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ رانا نوید کی عمر قید کی سزا پوری ہو چکی ہے، سزا پوری ہونے کے باوجود اسے رہا نہیں کیا جا رہا۔ وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عمر قید کی مدت 14 سال ہے، میرے مؤکل کو جیل میں قید تقریباً 20 سال ہو چکے ہیں۔ سپریم کورٹ نے دونوں جانب کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنا دیا۔

عدالت عظمیٰ نے رہائی کا ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے وفاق کی اپیلیں خارج کر دیں۔ واضح رہے کہ  رانا نوید کو 2005ء میں سپریم کورٹ نے عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ رانا نوید کو 31 دسمبر 2003ء کو پنڈی پمپ حملہ کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔ سزا پوری ہونے پر جیل حکام کی جانب سے  رانا نوید کو رہا نہیں کیا جا رہا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.