پاکستان

پاک فوج کےاعلیٰ عہدوں پرتقرری،وزیردفاع بول پڑے

خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاک فوج کے اعلیٰ ترین عہدوں پر تقرری کے حوالے سے طریقۂ کار کا آغاز ہو گیا

وفاقی وزیر برائے دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاک فوج کے اعلیٰ ترین عہدوں پر تقرری کے حوالے سے طریقۂ کار کا آغاز ہو گیا ہے، جب سمری آئے گی تو ناموں پر بحث ہوگی۔ وزیردفاع خواجہ آصف نے اپنے نئے بیان میں بتایا ہے کہ وزیراعظم سے ملاقات میں موجودہ حالات پر تبادلہ خیال ہوا ہے، آرمی چیف کی تقرری پر کوئی ڈیڈ لاک نہیں ہے، انشاءاللّٰہ جلد آئینی تقاضوں کے مطابق تکمیل ہو جائے گی۔

خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سمری وزیراعظم ہاؤس ابھی تک نہیں آئی، کل یا پرسوں تک سمری آجائے گی، نومبر تک آرمی چیف کی تقرری کا مرحلہ مکمل ہوجائے گا، آرمی چیف کی تقرری سے متعلق ہمیں کوئی دباؤ نہیں ہے، اتحادیوں کے ساتھ تبادلہ خیال ہر سطح پر ہو رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ سینئر موسٹ 5 یا 6 نام آئیں گے اِنہی میں سے ننام فائنل ہو جائے گا، فی الحال اس وقت تک اس معاملہ میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔ خواجہ آصف نے میاں محمد شہباز شریف کی صحت سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم مکمل صحت یاب ہوچکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.