پاکستان

پاک افغان بارڈر : تجارت اورپیدل آمدورفت بحال

پاک افغان بارڈر پر باب دوستی سے 7 روز بعد دو طرفہ تجارت اور آمدورفت بحال کردی گئ

کسٹم  حکام کے مطابق 7 روز بعد باب دوستی سے دو طرفہ تجارت اور پیدل آمد و رفت بحال کی گئی ہے جب کہ کسٹم کلیئرنگ اور امیگریشن آپریشن بھی دوبارہ شروع کردیا گیا ہے۔ کسٹم حکام نے بتایا کہ باب دوستی سے سینٹرل ایشیا کے لیے پاکستانی تازہ میوہ جات کی ایکسپورٹ بھی بحال کردی گئی ہے جب کہ افغانستان سے ٹماٹر اور پیاز کی برآمد 7 روزہ تعطل کے بعد دوبارہ شروع ہوگئی۔

حکام کےمطابق باب دوستی کے دونوں جانب پاکستانی اور افغان سکیورٹی فورسز ہائی الرٹ ہیں جب کہ باب دوستی کھولنے کے بعد پاک افغان بارڈر فورسز نے ایک دوسرے کے ساتھ مصافحہ بھی کیا۔

13 نومبر کو پاک افغان سرحد باب دوستی پر افغانستان سے داخل ہونے والے دہشتگرد نے فائرنگ کرکے ایک ایف سی اہلکار کو شہید اور دو کو زخمی کردیا جس کے بعد باب دوستی کو احتجاجاً بند کردیا گیاتھا۔  تاہم اتوار کو پاک افغان اعلیٰ سول اور ملٹری حکام کے درمیان ہنگامی فلیگ میٹنگ ہوئی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.