پاکستان

عمران خان کیخلاف فوجداری کارروائی کا آغاز

کرپٹ پریکٹسز ثابت ہونے کی صورت میں عمران خان پر جرمانہ و تین سال قید کی سزا کی تلوار لٹکنے لگی۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف فوجداری کارروائی کا آغاز ہوگیا، کرپٹ پریکٹسز ثابت ہونے کی صورت میں عمران خان پر جرمانہ و تین سال قید کی سزا کی تلوار لٹکنے لگی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت کی۔

ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر وقاص ملک عدالت میں پیش ہوئے اور بیان حلفی جمع کرادیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اتھارٹی دی گئی ہے 21 نومبر کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کی پیروی کروں ، الیکشن ایکٹ کی سیکشن 190 کو 167 اور 173 کے ساتھ ملا کر کارروائی کی اتھارٹی دی گئی ، یہ کارروائی عمران خان کے کرپٹ پریکٹیسسز سے متعلق ہیں، الیکشن کمیشن کا اختیار ہے کہ وہ ریفرنس کی بنیاد پر ممبر اسمبلی کے نااہلی معاملے کو دیکھ سکتا ہے۔ عدالت نے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کا بیان قلمبند کرکے سماعت آٹھ دسمبر تک ملتوی کردی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.