پاکستان

متاثرینِ سیلاب کیلئے ٹیلی تھون، ثانیہ نشتر کی وضاحت

عمران خان کے متاثرینِ سیلاب کے لیے کیے گئے ٹیلی تھون کے معاملے پر تحریکِ انصاف کی رہنما ثانیہ نشتر نے وضاحت پیش کی

چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے متاثرینِ سیلاب کے لیے کیے گئے ٹیلی تھون کے معاملے پر تحریکِ انصاف کی رہنما ثانیہ نشتر نے وضاحت پیش کی ہے۔ تحریکِ انصاف کی رہنما ثانیہ نشتر کا جاری کیے گئے بیان میں کہنا ہے کہ عمران خان نے مختلف اوقات میں ٹیلی تھون کیے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان سے 15 ارب روپے کے وعدے کیے گئے، جبکہ 4 ارب 32 کروڑ روپے وصول ہوئے ہیں۔ ثانیہ نشتر کا مزید کہنا ہے کہ ٹیلی تھون کے نتیجے میں باقی رقوم کی وصولی نہ ہونے کی مختلف وجوہات ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان وجوہات میں انٹرنیشنل ٹرانزیکشن کی پابندیاں اور کریڈٹ کارڈ کی ادائیگی نہ ہونا بھی شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.