پاکستان

عمران خان کا امتحان شروع؟خواجہ آصف کی للکار

وزیردفاع خواجہ آصف نےسوشل میڈیا پرجاری بیان میں کہا کہ ایڈوائس صدرعارف علوی کےپاس چلی گئی

وزیراعظم شہبازشریف کفی زیرصدارت ہونےوالےوفاقی کابینہ کےاجلاس میں آرمی چیف کےلیےلیفٹیننٹ جنرل عاصم منیراورچیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کےلیےلیفٹیننٹ جنرل ساحرشمشاد مرزا کےناموں کی منظوری دی گئی۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے بتایا کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اورآرمی چیف کی سمری صدرکو ارسال کردی گئی ہے۔

اس حوالے سے وزیردفاع خواجہ آصف نےسوشل میڈیا پرجاری بیان میں کہا کہ ایڈوائس صدرعارف علوی کےپاس چلی گئی ہے،اب عمران خان کا امتحان ہےکہ وہ دفاع وطن کےادارے کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں یا متنازع۔ خواجہ آصف نے مزید لکھا کہ صدر عارف علوی کی بھی آزمائش ہے کے وہ سیاسی ایڈوائس پہ عمل کریں گے یا آئینی و قانونی ایڈوائس پر عمل کریں گے۔ وفاقی وزیر نے اپنے سوشل میڈیا بیان میں یہ بھی لکھا کہ بحیثیت افواج کے سپریم کمانڈر ادارے کو سیاسی تنازعات سے محفوظ رکھنا ان کا فرض ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.