پاکستان

آرمی چیف کا تقرر،عارف علوی فیصلہ تبدیل کرسکتے ہیں؟

تجزیہ کاروں کا کہنا ہےکہ صدرمملکت قانونی طورپرآرمی چیف وزیراعظم کی ایڈوائس کی سمری ریورس نہیں کرسکتے

آرمی چیف کا تقرر،عارف علوی فیصلہ تبدیل کرسکتے ہیں؟  صحافیوں اورتجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ صدرمملکت عارف علوی قانونی طورپرآرمی چیف اورچیئرمین جوائنٹ چیفس پروزیراعظم کی ایڈوائس کی سمری ریورس نہیں کرسکتے۔ سینئرصحافی وتجزیہ کارانصارعباسی نے کہا کہ صدرعارف علوی قانونی طورپراس فیصلےکو تبدیل نہیں کرسکتےوہ صرف تاخیرکرسکتے ہیں لیکن یہ بہت خطرناک ہوگا۔ انصار عباسی کا کہنا ہے کہ اب عاصم منیر اگلے تین سال کے لیے پاکستان کے آرمی چیف ہیں انہیں کوئی تبدیل نہیں کر سکتا۔

حامد میر کا کہنا ہے کہ صدر عارف علوی جتنا زور لگالیں وہ صرف اس سمری کو بیس بائیس دن تاخیر کا شکار کر سکتے ہیں ریورس نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں یہ پتہ ہو گا کہ جب 2019 میں عاصم منیر کو آئی ایس آئی کے ڈی جی کے عہدے سے ہٹایا گیا تو سب سے زیادہ خوشی بھارت میں منائی گئی تھی۔ اس موقع پر تجزیہ کار منیب فاروق نے کہا کہ صدر کا عہدہ سیاسی نہیں وہ مسلح افواج کے سپریم کمانڈر ہیں انہیں اپنا عمل بھی ایسا کرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو بطور آرمی چیف تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ہوں گے۔ اس حوالے سے صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کو سمری ارسال کر دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.