پاکستان

صدر مملکت کا توڑ،حکومت نےجنرل عاصم منیرکو ری ٹین کرلیا

وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے قوائد کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیرکو ری ٹین کر نےکی سمری وفاقی کابینہ کو دکھائی

صدر مملکت کا توڑ،حکومت نےجنرل عاصم منیرکو ری ٹین کرلیا، وفاقی حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیرکوری ٹین کرلیا۔ ذرائع کے مطابق آرمی ایکٹ کےتحت کسی آفیسرکوری ٹین کیا جاسکتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِدفاع خواجہ آصف نے قوائد کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیرکوری ٹین کرنےکی سمری وفاقی کابینہ کو دکھائی ہے۔ ذرائع نےبتایا ہےکہ وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو ری ٹین کرنے کی منظوری دی۔

ذرائع کے مطابق وزارتِ دفاع نے پہلے ہی لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو ریٹائرمنٹ کی اجازت نہیں دی تھی۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ قانون کے مطابق میجر اور اس سے اوپر کے رینک کے آفیسر ریٹائرمنٹ کے لیے وزارتِ دفاع سے اجازت لیتے ہیں۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزارتِ دفاع کی جانب سے لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو ری ٹین کرنے کی سمری تیارکی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.