پاکستان

اگر صدر نے تقرریوں میں رکاوٹ ڈالی تو؟وزیرخزانہ کی للکار

وفاقی وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ فوج کے دونوں عہدوں پر میرٹ پر تعیناتی کا فیصلہ قابل تعریف ہے

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ فوج کے دونوں عہدوں پر میرٹ پر تعیناتی کا فیصلہ قابل تعریف ہے، اللّٰہ نئی ذمہ داریاں سنبھالنے والوں پر رحمت فرمائے۔ جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور آرمی چیف کی تعیناتی کے فیصلے پر اسحاق ڈار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاک فوج کے دو اہم عہدوں پر تقرریاں 28 نومبر تک ہوجائیں گی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اگر صدر نے تقرریوں میں رکاوٹ ڈالی تو ہمارے پاس پلان بی بھی موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں تقرریاں 2 مختلف روز بھی ہوسکتی ہیں، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا تقرر 27 نومبر سے پہلے ہو جائے گا۔ اسحاق ڈار کا مزید کہنا ہے کہ امید ہے کہ 28 نومبر تک سارا مرحلہ مکمل ہوجائے گا۔ واضح رہے کہ وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر نئے آرمی چیف ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.