پاکستان

وزیراعظم شہبازشریف ترک صدرکی دعوت پرترکیہ روانہ

مریم اورنگزیب نے ٹوئٹر پربیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم 25 سے 26 نومبرتک ترک قیادت سے ملاقاتیں کریں گے

وزیراعظم شہباز شریف ترک صدر طیب اردوگان کی دعوت پر ترکیہ روانہ ہوگئے۔ وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے ٹوئٹر پربیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف 25 سے 26 نومبر تک ترک قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف ترک صدر طیب اردوگان کے ساتھ استنبول شپ یارڈ میں پاک بحریہ کے چار ملجم کارویٹ جہازوں میں سے تیسرے جہاز پی این ایس خیبر کا افتتاح کریں گے۔ دو روزہ سرکاری دورے میں وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ کی تاجر برادری کے وفد اور ای سی او ٹریڈ اینڈ ڈویلپمنٹ بینک کے صدر سے بھی ملاقات کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ٹوئٹ میں کہا کہ ترکی اور پاکستان کی اسٹریٹیجک پارٹنر شپ نئے عہد میں داخل ہوچکی ہے۔ ترکی دوسرے گھر کی مانند ہے اور ترک بھائیوں اور بہنوں کی گرمجوشی اور اپنائیت متاثر کن ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.