پاکستان

امریکی سفارتخانےکی نئےآرمی چیف کو مبارکباد

پاکستان میں موجود امریکی سفارت خانے نے جنرل عاصم منیرکوآرمی چیف مقررہونےپرمبارک باد پیش کی

پاکستان میں موجود امریکی سفارت خانے نے جنرل عاصم منیرکوآرمی چیف مقررہونےپرمبارک باد پیش کی ہے۔ جاری کیے گئے بیان میں امریکی سفارت خانے نے جنرل شمشاد مرزا کو بھی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی تعینات ہونے پر مبارک باد دی ہے۔ امریکی سفارت خانے نے اپنے بیان میں پاکستان کے منتخب رہنماؤں، فوجی قیادت، سول سوسائٹی کے ساتھ کام کرنے کے عزم کا اظہار بھی کیا ہے۔

پاکستان میں موجود امریکی سفارت خانے کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری اور صحت کے شعبوں میں کام کے لیے پُرعزم ہیں۔ امریکی سفارت خانے کا اپنے بیان میں یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ موسمیاتی تبدیلی اور علاقائی سیکیورٹی کے مشترکہ مفاد پر کام کرنے کے لیے بھی پُرعزم ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.