پاکستان

عارف علوی اور عمران خان بے نقاب،وزیرداخلہ کا دعویٰ

رانا ثناء اللّٰہ نےکہا ہےکہ صدرمملکت عارف علوی نےدوبارہ ثابت کیا کہ وہ پاکستان کےسب سے بڑے عہدے کے لائق نہیں

 وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ صدر مملکت عارف علوی نے دوبارہ ثابت کیا کہ وہ پاکستان کے سب سے بڑے عہدے کے لائق نہیں، انہوں نے آئینی ذمے داری کو سیاسی رخ دیا۔ رانا ثناء اللّٰہ نے اپنے بیان میں کہا کہ صدرِ مملکت نے رسمی طور پر سمری پر دستخط کرنے تھے، عارف علوی اور عمران خان بے نقاب ہوگئے ہیں۔ وزیرِ داخلہ نے کہا کہ وزیراعظم اپنی جماعت کے ساتھ مشاورت کرسکتا ہے۔

رانا ثناء اللّٰہ نےکہا کہ لاہورسے وزیرآباد تک لوگوں نےپی ٹی آئی کے لانگ مارچ کومسترد کیا، ہماری اطلاعات ہیں کہ تحریک انصاف دھرنا دینا چاہتی ہے۔ انہوں نےکہا کہ یہ ڈیڑھ دو ہزارلوگوں کا سمندرلےکرآئیں گے، پی ٹی آئی ضروردھرنا دے لیکن لوگوں کو تکلیف نہ پہنچائے۔  مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ امید ہے کہ پی ٹی آئی راستے بند نہیں کرے گی، اگرایسا ہوا تو وفاقی حکومت اپنا کام کرے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.