پاکستان
قومی اسمبلی اجلاس، 27ویں ترمیم کا معاملہ، محمود خان اچکزئی آپے سے باہر

اسلام آباد(کھوج نیوز) قومی اسمبلی کے ہونے والے اجلاس میں 27ویں ترمیم کے معاملے پر اپوزیشن رہنماء محمود خان اچکزئی آپے سے باہر ہو گئے اور بڑا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے قومی اسمبلی کے اجلاس میں محمود خان اچکزئی اظہار خیال کے لیے کھڑے ہوئے تو انہوں نے27 ویں ترمیم کے بل کی کاپی پھاڑ دی۔ محمود اچکزئی نے کہا کہ یہ حکومت فارم47 پر قائم کی گئی ہے، اب یہ بتائیں ایسی پارلیمنٹ کو آئین میں ترمیم کا اختیار دیا جا سکتا ہے۔



