پاکستان
نواز شریف کی سیاست سے مکمل چھٹی، بیرسٹر گوہر کا دعویٰ

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی سیاست سے مکمل چھٹی ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ترامیم کا حصہ نہیں بنیں گے، واک آؤٹ اور احتجاج بھی کریں گے جب کہ تقریریں بھی کریں گے۔ نواز شریف کی پارلیمنٹ میں متوقع آمد کے سوال پر بیرسٹر گوہر نے جواب دیا کہ نواز شریف آئیں نا آئیں وہ اب پاکستانی سیاست سے غیر متعلق ہو چکے ہیں، پارلیمان میں نواز شریف کے لیے کسی نے بھی ریڈ کارپٹ نہیں بچھائی۔



