پاکستان

حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاری مکمل کرلی

اسلام آباد(کھوج نیوز) حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاری مکمل کرلی ہے، پٹرولیم مصنوعا ت کی قیمتوں میں کتنا اضافہ ہوگا؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی) نے پیٹرولیم مصنوعات پر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (او ایم سیز) اور پیٹرولیم ڈیلرز کے مارجن میں5 سے 10 فیصد اضافہ منظور کر لیا جس کے بعد پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فی لیٹر 2 روپے 56 پیسے تک اضافے کا امکان ہے۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ای سی سی اجلاس ہوا جس میں پیٹرول اور ڈیزل پر او ایم سیز اور ڈیلرز کے منافع میں اضافے کی منظوری دی گئی۔

ذرائع کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل پر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ڈیلرزکا منافع بڑھانے کی وجہ سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فی لیٹر 2 روپے 56 پیسے تک اضافے کا امکان ہے۔ اعلامیے کے مطابق ای سی سی نے پیٹرولیم مصنوعات پر او ایم سیز اور پیٹرولیم ڈیلرز کے مارجن میں 5 سے 10 فیصد اضافہ منظور کر لیا۔ مارجن میں نصف اضافہ فوری، نصف ڈیجیٹائزیشن سے مشروط ہو گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button