پاکستان
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے

پشاور (کھوج نیوز) پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور شہری اللہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
تفصیلات کے مطابق پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے دیگر علاقوں جن میں مالاکنڈ ، لوئر دیر، ہنگو،کوہاٹ،باجوڑ، سوات ، بونیر،شانگلہ،شمالی وزیرستان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ صوابی اور دیر بالا اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلے کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔فی الحال کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔



