پاکستان

عمران خان کو بیرون ملک یا بنی گالہ منتقل کرنے کا معاملہ، خواجہ آصف بول پڑے

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کو بیرون ملک یا بنی گالہ منتقل کرنے کے معاملے پر وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف بول پڑ ے اور سچائی سے پردہ اٹھا دیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ممکن ہے سہولتوں کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی کو اپروچ کیا گیا ہو، مارکیٹ میں یہ پراڈکٹ رکھنے کے لیے ڈیل کی افواہیں پھیلائی جاتی ہیں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ اب اس پراڈکٹ کے پلے کچھ نہیں رہ گیا، ڈیل کی باتیں کرکے یہ اپنی دکان کھلی رکھنا چاہتے ہیں۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی نوکری خطرے میں ہے، انہوں نے نوکری بچانے کے لیے رہائی فورس کا اعلان کیا ہے، رہائی فورس غیرآئینی اور غیر قانونی ہے، وفاق کے سوا کوئی فورس بنانا کسی کا استحقاق نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button