آغا علی کی پہلی محبت کون تھی؟ حنا الطاف سے شادی کس طرح ہوئی؟ بڑی خبر آگئی
میرے سکول کی پرنسپل کی دوست کی بیٹی سکول میں 2ماہ کے لئے پڑھانے آئی تھی وہ ہماری انگلش کی ٹیچر تھیں وہ مجھے اچھی لگنے لگی تھیں اور دوستی ہماری ہو گئی : آغا علی
لاہور(شوبز ڈیسک) آغا علی کو 9 سٹینڈرڈ میں ہی محبت ہو گئی تھی ان کا کہنا تھا کہ میرے سکول کی پرنسپل کی دوست کی بیٹی سکول میں 2ماہ کے لئے پڑھانے آئی تھی وہ ہماری انگلش کی ٹیچر تھیںوہ مجھے اچھی لگنے لگی تھیں اور دوستی ہماری ہو گئی تھی محبت ایسی نہیں ہوئی تھی کہ اپنی جان پر کھیل جائوں۔ اس وقت فون پر بات کرنا بھی اچھا نہیں سمجھا جاتا تھا لیکن میں اپنی ٹیچر سے فون پر بات بھی کرتا تھا ۔
دونوں کو 2019 کے ڈرامے ‘دل گمشدہ’ کی شوٹنگ کے دوران ایک دوسرے سے محبت ہوئی اور پھر دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا۔ آغا علی نے بتایا کہ انہیں حنا الطاف میک اپ کے بغیر اچھی لگتی ہیں جب کہ حنا الطاف کا کہنا تھا کہ انہیں اپنے شوہر کی آنکھیں، بال اور آواز بہت پسند ہے۔دونوں نے اعتراف کیا کہ شادی جلد سے جلد کرنے کا دونوں کا متفقہ فیصلہ تھا تاہم سب سے زیادہ جلدی آغا علی کی والدہ کو تھیں۔ ایک اور سوال کے جواب میں آغا علی نے انکشاف کیا کہ حنا الطاف یومیہ، انہیں بچوں کی تصاویر اور ویڈیوز بھیجتی ہیں اور شاید وہ اس عمل کے ذریعے انہیں کچھ پیغام دینا چاہتی ہیں۔ آغا علی اور حنا الطاف نے اعتراف کیا کہ بچوں کے ساتھ ہی خاندان مکمل ہوتا ہے۔
حنا الطاف نے انکشاف کیا کہ آغا علی نے شادی سے قبل انہیں کسی موٹی خاتون کی تصویر دکھائی اور کہا کہ اگر وہ ان جتنی موٹی ہوتیں تو وہ ان سے شادی نہیں کرتے تاہم حنا الطاف کی بات کے دوران آغا علی نے مداخلت کی اور دعوی کیا کہ انہوں نے یہ نہیں بلکہ کچھ اور کہا تھا۔ جس کے بعد آغا علی نے انکشاف کیا کہ انہوں نے شادی سے قبل حنا الطاف سے صرف ایک ہی وعدہ لیا تھا، جس پر اداکار نے ہنستے ہوئے اہلیہ کو کہا کہ وہ کیا وعدہ تھا، اب بتائیں۔ آغا علی کے کہنے پر حنا الطاف نے ہنستے ہوئے کہا کہ شادی سے قبل شوہر نے ان سے وعدہ لیا تھا کہ وہ کبھی موٹی نہیں ہوں گی۔ حنا الطاف نے ہنستے ہوئے بات جاری رکھی کہ اب جیسے ہی وہ کھانا کھا کر اٹھتی ہیں تو آغا علی آہستہ سے بولتے ہیں کہ انہوں نے صرف ایک ہی وعدہ لیا تھا۔