شوبز

آننت امبانی کے’پری ویڈنگ ایونٹ،شاہ رخ خان کا اہلیہ گوری خان کےساتھ ڈانس وائرل

آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی’پری ویڈنگ سرمنیز‘ کا اختتام ہوگیا ہے جس میں دنیا کے چند با اثر شخصیات اور بھارتی فلم انڈسٹری کے اداکاروں نے شرکت کی

ممبئی(شوبز ڈیسک) معروف بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے بیٹے آننت امبانی کے ایک ’پری ویڈنگ ایونٹ‘ میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے اہلیہ گوری خان کے ساتھ ڈانس کرتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی’پری ویڈنگ سرمنیز‘ کا اختتام ہوگیا ہے جس میں دنیا کے چند با اثر شخصیات اور بھارتی فلم انڈسٹری کے اداکاروں نے شرکت کی۔

ان تقاریب سے مختلف تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر مسلسل وائرل ہو رہی ہیں اور حال  ہی میں ایک اور ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں بھارت کے معروف گلوکار اُدت نارائن اور پریتم اسٹیج پر اپنی لائیو پرفارمنس کے دوران سُپر ہٹ فلم ’ویر زارا‘ کا مشہور گانا ’میں یہاں ہوں‘ گاتے جبکہ شاہ رخ خان اپنی فلم کے اس گانے پر اہلیہ گوری خان کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

شاہ رخ خان کے مداحوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو بہت پسند کیا جا رہا ہے اور دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔ یاد رہے کہ 28 سالہ آننت امبانی رواں سال جولائی میں رادھیکا مرچنٹ کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوں گے۔ اس جوڑی کی ’پری ویڈنگ سرمنیز‘ میں ٹیکنالوجی کی دنیا کے ناموں جیسے کہ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ، مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس، الفابیٹ کے چیف ایگزیکٹو سندر پچائی نے بھی بطورِ مہمان شرکت کی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button