شوبز

اداکارشاہ رخ خان اورسلمان خان نےبکرا عید پرایک ہی انداز اپنالیا

بالی ووڈ انڈسٹری کے کنگ اور سلطان کی ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں، جس میں ان دونوں کو ایک ہی انداز میں اپنے پرستاروں کو عید کی مبارک باد دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے کنگ اداکار شاہ رخ خان اور سلطان یعنی اداکار سلمان خان نے بکرا عید پر ایک ہی انداز اپنا لیا۔ مختلف بھارتی سوشل میڈیا پیچز پر بالی ووڈ انڈسٹری کے کنگ اور سلطان کی ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں، جس میں ان دونوں کو ایک ہی انداز میں اپنے پرستاروں کو عید کی مبارک باد دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دونوں خانز کو بکراعید کے موقع پر سفید شلوار قمیض میں دیکھا جاسکتا ہے۔

دونوں سپُر اسٹارز اپنے اپنے مخصوص انداز میں اپنی اپنی بالکونی میں آتے ہیں اور چاہنے والوں کو عید کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے اپنا ہاتھ ہوا میں لہراتے ہیں۔ خیال رہے کہ دونوں سُپر اسٹارز 2023 کی سب سے کامیاب فلم پٹھان میں ایک ساتھ نظر آئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button