شوبز

اداکارشبیرجان کی بیٹی و اداکارہ یشمیرا جان کی ڈھولکی لُک سامنے آگئی

انسٹااسٹوری سے معلوم ہوتا ہے کہ ڈھولکی کے موقع پر انہوں نے اپنے ہاتھوں کو حنا کے رنگوں سے بھی سجایا

کراچی(شوبز ڈیسک) پاکستانی معروف اداکار شبیر جان اور فریدہ شبیر کی بیٹی و اداکارہ یشمیرا جان کی ڈھولکی لُک سامنے آگئی۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انستاگرام اداکارہ نے انسٹااسٹوری شیئر کرکے اپنی خوشیوں میں مداحوں کو شریک کیا۔ انسٹااسٹوری سے معلوم ہوتا ہے کہ ڈھولکی کے موقع پر انہوں نے اپنے ہاتھوں کو حنا کے رنگوں سے بھی سجایا۔

شبیر جان کی صاحبزادی اداکارہ یشمیرا جان کی ڈھولکی لُک سامنے آگئی

اس موقع پر انہوں نے نارنجی رنگ کے ٹراؤزر اور کُرتے کا انتخاب کیا جس پر گلابی و سنہرے رنگ کی کشیدہ کاری کی گئی ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انہوں نے اس خاص موقع پر ہلکے میک اپ اور جیولری کا انتخاب کیا ہے جبکہ وائرل تصاویر دلہن کی والدہ اداکارہ فریدہ شبیر بھی دکھائی دے رہی ہیں جنہوں نے پیلے جوڑے میں ملبوس تقریب کو چار چاند لگائے۔

شبیر جان کی صاحبزادی اداکارہ یشمیرا جان کی ڈھولکی لُک سامنے آگئی

مختصر پیمانے پر منعقدہ اس تقریب میں شوبز کے معروف ستاروں نے شرکت کی جن میں روبینہ اشرف، بہروز سبزواری، عدنان صدیقی، بشریٰ انصاری سمیت دیگر عزیز و اقارب شامل ہیں۔  یاد رہے کہ اس سے قبل شادی کے اس پُر مسرت موقع پر عالمی شہرت یافتہ اداکارہ بشریٰ انصاری کی گائیکی اور بہروز سبزواری کے رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بنی تھی۔ اس موقع پر اداکار عدنان صدیقی اور شبیر جان نے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button