شوبز

اداکارفیروزخان کی سابقہ اہلیہ علیزے سلطان کے نئے بیان نے صارفین کی توجہ حاصل کرلی

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے بقر عید کے پہلے دن سیاہ ساڑھی کے ساتھ ستاروں کے کام سے تیار کردہ اَپر اور میچنگ اسکاف زیب تن کیا ہے

کراچی(شوبز ڈیسک)اداکارفیروزخان کی سابقہ اہلیہ علیزے سلطان کے نئے بیان نے صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔ پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکارفیروز خان کی سابقہ اہلیہ علیزے سلطان نے ایک بار پھر اپنے خیالات کے اظہار سے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ سمیٹ لی۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر حال ہی میں علیزے سلطان نے اپنا عید لُک صارفین کے ساتھ شیئر کیا اور ساتھ ہی اپنی پوسٹ کے کیپشن میں اپنے خیالات کا بھی اظہار کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے بقر عید کے پہلے دن سیاہ ساڑھی کے ساتھ ستاروں کے کام سے تیار کردہ اَپر اور میچنگ اسکاف زیب تن کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی جس چیز نے صارفین کی توجہ حاصل کی وہ انسٹا پوسٹ میں درج کردہ کیپشن تھا۔ انہوں نے اپنی خوبصورت تصاویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے کہ میرا پرفیوم اس کے وعدوں کے مقابلے زیادہ دیر تک رہتا ہے۔

اس کےساتھ ہی انہوں نےسوشل میڈیا صارفین کوعید کی مبارک باد پیش کی اورمذکورہ خوبصورت جوڑے کے ڈیزائنرکو بھی ٹیگ کیا ہے۔ خیال رہےکہ گزشتہ دنوں اداکار فیروزخان نےاپنی دوسری شادی کا اعلان شادی کے موقع پرلی گئی ایک تصویر کےساتھ کیا تھا،جبکہ مختلف سوشل میڈیا پیجزپران کی شادی کی مختلف تصاویراورویڈیوزان کی تصدیق سےپہلےہی وائرل ہورہی تھیں۔ ایسےوقت میں علیزے سلطان کا مذکورہ کیپشن سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکزبن گیا ہے،صارفین کےمطابق یہ کیپشن سابقہ شوہرپرطنز ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button