شوبز

اداکارہ اننیا پانڈے نے اپنا پہلا گھر خرید لیا

انسٹاگرام پر اپنے گھر سے ایک تصویر اور ویڈیو شیئر کی ہے۔ اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ یہ میرا اپنا گھر ہے!

بالی ووڈ(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ اننیا پانڈے نے اپنا پہلا گھر خرید لیا۔ اننیا پانڈے نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے گھر سے ایک تصویر اور ویڈیو شیئر کی ہے۔ اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ یہ میرا اپنا گھر ہے!  نئی شروعات کے لیے آپ کی  محبتوں اور نیک خواہشات کی ضرورت ہے۔

اننیا پانڈے کی اس پوسٹ پر ان کے قریبی عزیز و اقارب، فلم انڈسٹری کی معروف شخصیات اور مداحوں کی جانب سے اُنہیں مبارکبادیں دی جا رہی ہیں۔ ہدایتکارہ فرح خان نے کمنٹ سیکشن میں اننیا کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ واہ! بہت جلدی خرید لیا، میری دعا ہے کہ اس گھر سے آپ کو بے پناہ خوشیاں ملیں۔

اننیا پانڈے کو اپنا گھر خریدنے پر مبارکباد دینے والوں میں پرینیتی چوپڑا، عامر خان کی بیٹی عائرہ خان، ٹائیگر شیروف، شلپا شیٹی اور گوہر خان شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button