اداکارہ ایشوریا رائے کےحاملہ ہونےکی خبرسن کر کون گھبرا گیا تھا؟
بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے بچن کےحاملہ ہونےکی خبرسن کربالی وڈ کی ایک معروف شخصیت کے پیروں تلے زمین نکلنے کا انکشاف منظرِ عام پر آگیا
ممبئی(شوبز ڈیسک) بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے بچن کےحاملہ ہونےکی خبرسن کربالی وڈ کی ایک معروف شخصیت کے پیروں تلے زمین نکلنے کا انکشاف منظرِ عام پر آگیا۔ سال 1999 میں یہ دونوں فنکار بالی وڈ کی فلم ’ہم دل دے چکے صنم‘ میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوئے اور اس کے بعد دونوں کی محبت کے چرچے ہر زبان پر پائے جانے لگے لیکن پھر اس محبت کو نظر لگ گئی اور مارچ 2002 میں ایشوریا نے بریک اپ کا فیصلہ کیا۔
بریک اپ کے بعد ایشوریا رائے اور اداکار ویویک اوبرائے کی جوڑی بن گئی اور دونوں کی محبت کے چرچے ہونے لگے لیکن ایشوریا کی بات یہاں بھی نہیں جمی اور وہ خان اور اوبرائے کو چھوڑ کر بچن کی بہو بن گئیں۔ ابھیشیک بچن 2006 میں بننے والی فلم ’امراؤ جان‘ کی شوٹ کے دوران ایشوریا رائے سے محبت کرنے لگے تھے جس کے اگلے سال 2007 میں فلم ’گرو‘ کی تشہیر کے دوران ایشوریا رائے کو شادی کے لیے پروپوز کردیا تھا۔
2007 میں شادی کے بندھن میں بندھنے کے بعد اس جوڑے نے سال 2011 میں بیٹی آرادھیا کا دنیا میں استقبال کیا جو اب 13 سال کی ہوچکی ہیں اور اپنی والدہ کے ساتھ گھومتی پھرتی نظر آتی ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشوریا رائے بچن کے سال 2011 میں حاملہ ہونے کی خبر جب منظرِ عام پر آئی تو ایک شخص ڈپریشن میں چلا گیا تھا۔ یہ بات سن کر اکثر بالی وڈ متوالوں کے ذہن میں سلمان خان کا نام آتا ہے لیکن حقیقت اسکے برعکس ہے کیونکہ ایسا سلمان خان کے ساتھ نہیں بلکہ ہدایتکار مدھور بھنڈارکر کے ساتھ ہوا۔
دراصل ‘فلم ہیروئن’ مدھور بھنڈارکر کا ڈریم پراجیکٹ تھا جس کے لیے وہ کئی سالوں سے محنت بھی کر رہے تھے اور اس فلم میں صرف ایشوریا رائے ہی کو لیڈ ایکٹر کے طور پر لینا چاہتے تھے۔ فلم کی شوٹنگ شروع ہونے سے65 دن پہلے بھنڈارکر کو معلوم چلا کے ایشوریا رائے حمل سے ہیں جبکہ فلم کے ایک سین میں ہیروئن کو سیگریٹ پیتے بھی دکھانا تھا۔
اب ایک حاملہ خاتون تو سگریٹ نوشی کر نہیں سکتی تھی اس لیے مدھور بھنڈارکر کو لگا کہ ایشوریا رائے سے زیادہ بھتر اس کردار کو کوئی نبھا نہیں سکتا۔ مدھور بھنڈارکر نے ایشوریا رائے کی جگہ اس فلم میں کرینہ کپور کو کاسٹ تو کرلیا لیکن وہ مطمئن نہیں تھے پر جب فلم سنیما گھروں کی زینت بنی تو کرینہ کپور کی اداکاری کے ایسے چرچے ہوئے کے مدھور بھنڈارکر کو کرینہ کو کاسٹ کرنا صحیح فیصلہ ماننا پڑا۔