شوبز

اداکارہ تاپسی پنو کی فلم ‘حسین دلربا‘ کہاں ریلیزکی جائے گی؟ شائقین کو فیصلے کا انتظار

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی وڈ کی دلکش اداکارہ تاپسی پنو کی فلم ‘حسین دلربا‘ کےدونوں پارٹس نے فلم کی کرائم،  رومانس اور  تھرل پر مبنی کہانی کی بدولت سال 2021 میں نیٹ فلکس پر ریلیز ہوتے ہی مداحوں کی توجہ سمیٹنے میں کامیابی حاصل کی تھی۔ اداکارہ تاپسی پنو کے مرکزی کردار ‘رانی‘ کے گرد گھومتی فلم ’حسین دلربا‘ کے پہلے پارٹ میں وکرانت میسی اور  ’صنم تیری قسم‘ کے خوبرو اداکار ہرش وردھن رانے اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئے۔ 

نیٹ فلکس پر اپنی کامیاب اسکریننگ کےساتھ مداحوں نے میکرزکو فلم کا اگلا پارٹ ‘پھر آئی حسین دلربا‘ بنانے پر مجبورکیا، جو اس سال کے اوائل میں دوبارہ او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز کی گئی۔ فلم ‘پھر آئی حسین دلربا‘ بھی اپنے پہلے پارٹ کی طرح نیٹ فلکس پر اپنی کامیاب اسکریننگ کے ساتھ شائقین کی روجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی جہاں اداکارسنی کوشل اورجمی شیرگل نے فلم میں  اپنی شمولیت سے مداحوں کو محظوظ کیا۔

حسین دلربا فرنچائزمیں دوکامیاب فلموں کے بعد فلم میکرز مداحوں کیلئے فلم کا تیسری پارٹ بنانے کی تیاری کررہے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فلم حسین دلربا کے میکرز  مداحوں کی زبردست اپیل کے بعد اداکارہ تاپسی پنو اور وکرانت میسی کی فلم ‘حسین دلربا‘ کی اگلی فرنچائز کو ایک بڑی تبدیلی کے ساتھ نیٹ فلکس کے بجائے سینما ہالز میں ریلیز کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button