شوبز

اداکارہ ثناء نئےفنکاروں پرتنقید کیوں کرنےلگی ہیں؟

ماڈل ثناء نواز کا آج کل کے نئے اداکاروں پر تنقید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ نئے اداکار اپنے کام کے بجائے زیادہ تر لباس، فیشن اور خوبصورت نظر آنے پر توجہ دیتے ہیں

کراچی(شوبز ڈیسک)اداکارہ ثناء نئےفنکاروں پرتنقید کیوں کرنےلگی ہیں؟ پاکستانی فلم و ٹی وی انڈسٹری کی اداکارہ و ماڈل ثناء نواز کا آج کل کے نئے اداکاروں پر تنقید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ نئے اداکار اپنے کام کے بجائے زیادہ تر لباس، فیشن اور خوبصورت نظر آنے پر توجہ دیتے ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے کامیڈی نائٹ شو میں بطور مہمان شرکت کی، اس دوران انہوں نے شوبز کیریئر سمیت دیگر موضوعات پر بات کی اور دلچسپ سوالات کے جواب دیے۔

اداکارہ ثناء نواز نے شو کے دوران کہا کہ جب کوئی برانڈ نئے فنکاروں کو اپنا ایمبیسڈر بنا لیتا ہے تب بھی یہ اداکار کام پر دھیان دینے کے بجائے صرف اپنی خوبصورتی کی بات کر رہے ہوتے ہیں۔

اُن کا کہنا ہے کہ جب میں نے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا تب مجھ پر کام کا دباؤ ہوتا تھا، ہر کام بہتر کر کے دینا ہوتا تھا، میرے پاس سیکھنے اور سوچنے کا وقت نہیں ہوتا تھا بس صرف کام پر فوکس کرتی تھی جبکہ آج کل کے اداکاروں کو کام کے علاوہ ہر چیز کی پرواہ ہوتی ہے کہ ایئر پورٹ پر کس طرح کا لباس پہننا ہے اور ٹی وی شو میں کیسے کپڑے پہن کر جانے ہیں۔

ثناء فخر نے کہا کہ جب محنت کر کے کوئی بندہ کسی مقام پر پہنچتا ہے تو اسے ہر چیز کی قدر ہوتی ہے لیکن اب ایسا نہیں، ہر کوئی لباس اور خوبصورتی پر توجہ دیتا ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں ثناء نواز کا کہنا ہے کہ مجھے جتنی بھی عزت ملی ہے وہ فلم انڈسٹری کی وجہ سے ہی ملی ہے، میں اتنی عزت کے لائق نہیں تھیں، مجھ پر خدا کا کرم ہے۔

اداکارہ ثناء نے شو کے دوران یک طرفہ محبت سے متعلق بھی گفتگو کی۔ اداکارہ نے پوچھے جانے والی ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جب تک محبت رہتی ہے تب تک اس کے یک طرفہ ہونے کا علم نہیں ہوتا جب محبت ختم ہو جاتی ہے تو معلوم ہوتا ہے کہ وہ ایک طرفہ تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button