شوبز

اداکارہ جیکولین فرنینڈس کو بطور پاکستانی فیشن برانڈ کی ماڈل بنے دیکھا گیا

اداکارہ حسن کےجلوے بکھیرتی نظرآرہی ہیں جبکہ اس موقع پر جیکولین نے پاکستانیوں سے اظہارمحبت کرتے ہوئےکہا کہ ’ہیلو پاکستان’

ممبئی(شوبز ڈیسک) بھارتی اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے نئے فوٹو شوٹ کیلئے پاکستانی فیشن ڈیزائنر ‘زینب چوٹانی’کے لان سوٹ کا انتخاب کرکے پاکستانیوں کو خوشی سے نہال کردیا۔ فیشن صرف ایک قوم یا ملک کی ہی پہچان نہیں بلکہ یہ سرحد پار بھی لوگوں کو اپنا دیوانہ بنانے کیلئے کافی ہوتا ہے اور شاید یہی وجہ ہے کہ پاکستانی فیشن برانڈ کے چرچے حریف ملک بھارت میں بھی سنائی دیتے ہیں۔

اسکی ایک جیتی جاگتی مثال بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی شادی کی تقریب تھی جس میں بھارتی حسیناؤں نے پاکستانی ڈیزائنرز کے کلاتھنگ برانڈ میں حسن کے ایسے جلوے بکھیرے کہ ہر کوئی داد دیے بنا نہ رہ سکا۔ حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو سب کی توجہ سمیٹنے میں کامیاب ہوئی جب بھارتی اداکارہ جیکولین فرنینڈس کو بطور پاکستانی فیشن برانڈ کی ماڈل بنے دیکھا گیا۔

راحیل راؤ نے  ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے خوبصورت لمحے کی تشریح کرتے ہوئے لکھا کہ،’اس یادگار لمحے کو دوبارہ دیکھیں جب جیکولین فرنینڈس نے ‘زینب چوٹانی’ کے لان شوٹ میں اپنی زبردست توانائی شامل کی۔ مذکورہ ویڈیو میں اداکارہ جیکولین کو سیاہ اور سفید کرتی میں ملبوس دیکھا گیا جسکے ساتھ انہوں نے میچنگ گلابی کڑھائی سے مزین سفید پاجامہ بھی پہن رکھا تھا۔

کانوں میں میچنگ سیاہ اورسفید بندوں کیساتھ کھلی زلفوں میں اداکارہ حسن کےجلوے بکھیرتی نظرآرہی ہیں جبکہ اس موقع پر جیکولین نے پاکستانیوں سے اظہارمحبت کرتے ہوئےکہا کہ ’ہیلو پاکستان’۔ ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہونے کی دیر تھی کہ اداکارہ جیکولین فرنینڈس سے پاکستانیوں نے ان سے پاکستانی فیشن برانڈ کے کلابریشن پرکھل کرمحبت کا اظہار کر ڈالا۔ واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں بلکہ  اس سے قبل بھی اداکارہ جیکولین فرنینڈس ’زینب چوٹانی’ کیلکشن کا حصہ بن چکی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button