اداکارہ حرامانی سوشل میڈیا پرتنقید کی زد میں کیوں ہیں ؟وجہ منظرعام پرآگئی
پاکستانی اداکارہ حرامانی اکثر و بیشتراپنےمداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر و ویڈیوز کا اشتراک کرتی رہتی ہیں، مداح ان کی شیئر کی گئی تصاویر و ویڈیو کو پسند بھی کرتے ہیں، اور پر تنقید بھی کرتے ہیں
کراچی(شوبز ڈیسک)اداکارہ حرامانی سوشل میڈیا پرتنقید کی زد میں کیوں ہیں ؟وجہ منظرعام پرآگئی۔رپورٹ کے مطابق پاکستانی اداکارہ حرامانی اکثر و بیشتراپنےمداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر و ویڈیوز کا اشتراک کرتی رہتی ہیں، مداح ان کی شیئر کی گئی تصاویر و ویڈیو کو پسند بھی کرتے ہیں، اور پر تنقید بھی کرتے ہیں۔ حرامانی نے انسٹاگرام پر ایک نئی ریل شیئر کی ہے، جس میں وہ ایک بازو والا لباس پہنے ہوئے نظر آرہی ہیں، ریل میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انہوں نے کندھے پر ایک بیگ لٹکایا ہوا ہے، اور ایک اسٹرا ٹوپی بھی پہنی ہے۔
دوسری جانب ان کی ریل کو مداحوں نے خاص پسند نہیں کیا، سوشل میڈیا صارفین ان کی اس ویڈیو پر تنقید کرتے ہوئے نظر آئے ہیں، صارفین کا خیال ہے کہ وہ شہرت حاصل کرنے کے لیے یہ سب کررہی ہیں۔ صارف عالیہ احمد نے لکھا کہ وہ اب احمقانہ کام کررہی ہیں، انہیں مستقبل میں اس سے نقصان ہوسکتا ہے۔ ایک اور صارف ذیشان اخوند نے لکھا کہ جب آپ کے پاس کام نہ ہو لیکن لائم لائٹ میں رہنا پڑے۔ صارف وجیحا سید نے لکھا کہ ان کو کون فالو کررہا ہے، سلام ہے ان پر آمنہ نامی صارف نے لکھا کہ ’یہ ہمیشہ سستی شہرت کے لیے بھوکی رہتی ہیں۔