شوبز

اداکارہ حنا الطاف کو آغا علی نے طلاق دیدی؟

اداکارہ، میزبان و ماڈل حنا الطاف نے اپنے شوہر، اداکار، گلوکار و ماڈل آغا علی سے علیحدگی سے متعلق افواہوں پر ردِ عمل کا اظہار کیا ہے

کراچی(شوبز ڈیسک)اداکارہ حنا الطاف کو آغا علی نے طلاق دیدی؟ اس حوالے سے بہت سی خبریں گردش کررہی ہیں۔رپورٹ کے مطابق معروف اداکارہ، میزبان و ماڈل حنا الطاف نے اپنے شوہر، اداکار، گلوکار و ماڈل آغا علی سے علیحدگی سے متعلق افواہوں پر ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔ یاد رہے کہ حنا الطاف اور آغا علی نے کچھ عرصہ تعلقات میں رہنے کے بعد مئی 2020ء میں کورونا لاک ڈاؤن کے دوران سادگی سے نکاح کر لیا تھا۔

حنا الطاف اور آغا علی کے درمیان اپریل 2022ء سے اختلافات اور طلاق کی افواہیں زیرِ گردش ہیں جس پر تاحال آغا علی اور حنا الطاف نے واضح طور پر کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔ اس خوبصورت جوڑی کو گزشتہ ڈھائی سال سے ایک ساتھ نہیں دیکھا گیا ہے۔

اس دوران کئی بار آغاز علی بیرونِ ملک سیرسپاٹوں میں بھی مصروف نظر آئے مگر ان کے ساتھ اہلیہ، حنا الطاف موجود نہیں تھیں۔ دوسری جانب آغا علی ڈھکے چھپے لفظوں میں متعدد انٹرویوز میں بتا چکے ہیں کہ وہ تنہا زندگی گزار رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button