اداکارہ صرحا اصغر سے”زیادتی” طوفان برپا ،معاملہ تھانے پہنچ گیا
اداکارہ صرحا اصغر نےعاصم نامی شخص پردعویٰ دائرکیا ہےکہ اس نےاداکارہ کےساتھ زبردستی کرنے کی کوشش کی ہے
کراچی(شوبز ڈیسک) اداکارہ صرحا اصغر سے”زیادتی” طوفان برپا ،معاملہ تھانے پہنچ گیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ صرحا اصغر نےعاصم نامی شخص پردعویٰ دائرکیا ہےکہ اس نےاداکارہ کےساتھ زبردستی کرنے کی کوشش کی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ یکم اگست میں پیش آیا جب اداکارہ کسی گھریلو کام سے مارکیٹ گئی تھیں۔ واقعہ کی ایف آئی آر اداکارہ کے شوہر عمر مرتضیٰ کی مدعیت میں شاہ فیصل تھانے میں درج کرادی گئی ہے۔
پولیس کو دیے گئے بیان میں اداکارہ نے کہا کہ بازار سے واپس آتے ہوئے ایک آوارہ شخص ان کے پیچھے لگ گیا اور آوازیں کسنے لگا ، عاصم نامی شخص نے ان کا گھر تک پیچھا کیا اور دروازے تک آ گیا۔
اداکارہ کے مطابق ملزم نے ان کے ساتھ دست درازی کی کوشش کی جس سے ان کے کپڑے بھی پھٹ گئے، تاہم انہوں نے گھر کی گھنٹی بجا کر شوہر کو بلایا ۔ اداکارہ کے دیے گئے بیان کے مطابق ان کے شوہر عمرمرتضی اور ملزم عاصم کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی جس کے بعد اداکارہ اور ان کے شوہر اہل محلہ کی مدد سے ملزم کو پکڑ کر تھانے لے آئے ۔