شوبز

اداکارہ عالیہ بھٹ اب عالیہ بھٹ نہیں رہیں’راز کھول دیا

رنبیر کپور سے 2022 میں شادی کی' دونوں اسی برس نومبر میں بیٹی راہا کے والدین بنے

لاہور(شوبزڈیسک)بالی وڈ کی صفِ اول کی اداکاراں میں سے ایک عالیہ بھٹ نے رنبیر کپور کے ساتھ شادی کے بعد اپنا نام تبدیل کرلیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں نیٹ فلکس پر دی گریٹ انڈین کپل شو سیزن ٹو کا پرومو جاری کیا گیا جس میں اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنے نام کی تبدیلی سے متعلق انکشاف کیا۔رپورٹس کے مطابق اداکارہ نے پرومومیں اعلان کیا کہ ان کا نام اب عالیہ بھٹ نہیں رہا۔

دوران پرومو اپنا نام عالیہ بھٹ پکارے جانے پر اداکارہ نے تصحیح کرتے ہوئے اپنا نام درست کرتی ہیں اور پورا نام لیتی ہیں کہ ‘عالیہ بھٹ کپور’۔یاد رہے کہ کہ رنبیر اور عالیہ میں کئی سال تک گہری دوستی رہی اور وہ دونوں ایک دوسرے کو ڈیٹ کرتے رہے جب کہ عالیہ کئی تقریبات میں رنبیر کے لیے اپنی محبت کا اظہار کرچکی ہیں۔رنبیر کپور نے 2022 میں عالیہ بھٹ سے شادی کی تھی جب کہ دونوں اسی برس نومبر میں بیٹی راہا کے والدین بھی بنے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button