شوبز

اداکارہ عروبہ مرزا نے اپنے منگیتر سے راہیں کیوں جدا کیں؟ حیران کن بات سامنے آگئی

میں نے اور حارث نے ایک دوسرے سے اپنی راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ذاتی وجوہات کی بناء پر یہ میرا اور حارث کا باہمی فیصلہ ہے: اداکارہ عروبہ مرزا

لاہور(شوبز ڈیسک) پاکستانی اداکارہ عروبہ مرزا نے اپنے منگیتر حارث سلیمان سے راہیں کیوں جدا کیں؟ اس حوالے سے حیران کن بات سامنے آگئی جس نے سب کو دنگ کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکارہ عروبہ مرزا 2022 نے میں حارث سلیمان سے دھوم دھام سے منگنی کی تھی جس کی تصاویر بھی اداکارہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تھیں۔ انسٹاگرام پر اداکارہ کی جانب سے ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے منگنی ختم ہونے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ میں نے اور حارث نے ایک دوسرے سے اپنی راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ذاتی وجوہات کی بناء پر یہ میرا اور حارث کا باہمی فیصلہ ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ عروبہ مرزا کی اس سے قبل بھی ایک طلاق ہوچکی ہے اور پہلی شادی سے ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔ عروبہ نے اپنی پوسٹ میں مداحوں سے دونوں کی پرائیویسی کا احترام کرنے کی درخواست بھی کی۔ اداکارہ نے لکھا کہ یہ فیصلہ اگرچہ ہم دونوں کیلئے آسان نہیں ہے لیکن ہم دونوں کی آنے والی زندگی کیلئے بہترین ہے کہ ہم علیحدہ علیحدہ رہتے ہوئے اپنی زندگیوں میں آگے بڑھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button