اداکارہ فریال محمود کا نانی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے بیہودہ اوربولڈ ڈانس،سوشل میڈیا صارفین بھڑک اُٹھے
فریال محمود نےانسٹاگرام پرایک ویڈیو پوسٹ کی، جس میں وہ سفید کراپ ٹاپ میں آئینے کے سامنے بیلی ڈانس کرتی دکھائی دیں۔ اداکارہ کےمطابق انہوں نے یہ ویڈیو اپنی نانی کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئےبنائی ہے
کراچی (ویب ڈیسک)اداکارہ فریال محمود کا نانی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے بیہودہ اوربولڈ ڈانس،سوشل میڈیا صارفین بھڑک اُٹھے۔رپورٹ کے مطابق پاکستانی اداکارہ فریال محمود کو معروف پنجابی گلوکار و ریپر اے پی ڈھلون کے گانے ’بورا بورا‘ پر بولڈ لباس میں رقص کرنے کی ویڈیو شیئر کرنے کے بعد سوشل میڈیا پرتنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ رواں سال کے آغاز میں فلم ’وکھری‘ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی فریال محمود اپنی اداکاری کی صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ اپنی بولڈ تصاویر اور ویڈیوز کی وجہ سے بھی خبروں میں رہتی ہیں۔
حال ہی میں فریال محمود نےانسٹاگرام پرایک ویڈیو پوسٹ کی، جس میں وہ سفید کراپ ٹاپ میں آئینے کے سامنے بیلی ڈانس کرتی دکھائی دیں۔ اداکارہ کےمطابق انہوں نے یہ ویڈیو اپنی نانی کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئےبنائی ہے۔ اس ویڈیو کو پوسٹ کرنےکےبعد اداکارہ فریال محمود کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور سوشل میڈیا صارفین اس ڈانس اور اداکارہ کےمختصرلباس کو بےہودہ قرار دے رہے ہیں۔