اداکارہ لائبہ خان نےشوبز انڈسٹری سےکنارہ کشی کا اشارہ دے دیا
۔لائبہ خان نے بتایا جب انہوں نے انڈسٹری میں شمولیت اختیار کی تو انکے خاندان کے لوگوں کا ماننا تھا کہ میں اب انڈسٹری نہیں چھوڑ سکتی
کراچی(شوبز ڈیسک) اپنے فن کا لوہا منوانے والی اداکارہ لائبہ خان نے جلد شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی کا اشارہ دے دیا۔لائبہ خان نے اداکاری کی دنیا میں ڈراما سیریل دو بول سے قدم رکھا جسکے بعد انہوں نے کم وقت میں حسینہ، انتقام، زندگی ایک پہیلی، تیرے آنے سے اور بے لگام جیسے ڈراموں میں ناظرین کی توجہ حاصل کی ہے۔کم عمر میں کئی معاون کردار اور مرکزی کردار سے انڈسٹری میں پہچان حاصل کرنے والی اداکارہ لائبہ خان نے اب جلد ہی اس انڈسٹری کو خیرباد کہنے کا انکشاف کرکے تہلکہ مچادیا۔لائبہ خان نے حال ہی میں نجی پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے انکشاف کیا وہ شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا سوچ رہی ہیں۔
اداکارہ کے مطابق جب انہوں نے انڈسٹری میں قدم رکھا تو صرف اور صرف 5 سال انڈسٹری کو دینے کا ارادہ کیا تھا جسکے بعد وہ شادی کرکے اپنی نئی دنیا بسانا چاہتی تھیں۔لیکن اب وہی لڑکی جسکو اداکاری کابالکل شوق نہیں تھا انہیں انڈسٹری میں 5 سال سے زائد کا عرصہ بیت چکا ہے۔لائبہ خان نے بتایا جب انہوں نے انڈسٹری میں شمولیت اختیار کی تو انکے خاندان کے لوگوں کا ماننا تھا کہ میں اب انڈسٹری نہیں چھوڑ سکتی کیونکہ جس پر نام، دولت اور شہرت کا جنون طاری ہوجاتا ہے وہ اس کو کبھی چھوڑ نہیں سکتا۔
علاوہ ازیں لائبہ خان نے اپنے شادی کی منصوبہ بندی کا انکشاف کرتے ہوئے مزید بتایا کہ،وہ جلد شادی کرکے گھر بسانا چاہتی ہیں۔ اور وہ چاہتی ہیں کہ ان کا شریکِ حیات ایسا ہو جو نہ صرف ان کی عزت کرے بلکہ اپنی فیملی سے بھی ان کی عزت کروائے۔اداکارہ کے مطابق ان کے لیے شکل و صورت کی کوئی اہمیت نہیں ہے کیونکہ محبت میں ظاہری خوبصورتی کوئی معنی نہیں رکھتی۔