اداکارہ ماریہ واسطی نے لو میرج کرنے والوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی
شادی کا فیصلہ قسمت پر چھوڑ رکھا ہے کیونکہ اس میں تقدیر کا سب سے بڑا عمل دخل ہوتا ہے اور ہمیشہ سے ہی یہ سنتے آئے ہیں کہ جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں
کراچی(شوبز ڈیسک) پاکستان کی معروف اداکارہ ماریہ واسطی نے لو میرج کرنے والوں کے لئے خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے اگر سب شادیاں پسند کی ہونا شروع ہو جائیں تو دنیا سے محبت ہی ختم ہو جائے۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ ماریہ واسطی کا کہنا تھا کہ شادی کا فیصلہ انسان کے ہاتھ میں نہیں ہوتا، اگر یہ کہا جائے کہ اس پر کسی کا زور نہیں ہوتا تو یہ غلط نہ ہوگا۔ یہی نہیں اگر آج سب لوگوں کی ان کے پسند کے مطابق شادیاں ہوتیں تو آج دنیا سے محبت کی قدر ختم ہو جاتی۔اس کے علاوہ اپنی شادی کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ شادی کا فیصلہ قسمت پر چھوڑ رکھا ہے کیونکہ اس میں تقدیر کا سب سے بڑا عمل دخل ہوتا ہے اور ہمیشہ سے ہی یہ سنتے آئے ہیں کہ جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں، میری قسمت میں اگر کسی کا ساتھ لکھا ہوگا تو وہ شخص ضرور میر ی زندگی میں آجائے گا۔ انہوں نے کہا میں اس حوالے سے کبھی بھی پریشان نہیں ہوتی اور اس وقت میں حقیقت پسندانہ زندگی کزار رہی ہوں۔