شوبز

اداکارہ مہوش حیات لیڈی ڈان کے روپ میں جلوہ گر،بھارتی گلوکار کی ویڈیو منظرعام پر آگئی

اداکارہ مہوش حیات لیڈی ڈان کے روپ میں جلوے بکھیرتی نظر آئیں۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم پر شیئر کی گئی پوسٹ کے مطابق یو یو ہنی سنگھ کے گانے ’جٹ مہکما‘ کی میوزک ویڈیو گزشتہ روز ریلیز کی گئی ہے

کراچی(شوبز ڈیسک) بھارتی مشہور پنجابی گلوکار و ریپر یو یو ہنی سنگھ نے اپنے گانے ’جٹ مہکما‘ کی ویڈیو ریلیز کر دی۔ میوزک ویڈیو میں پاکستانی عالی شہرت یافتہ اداکارہ مہوش حیات لیڈی ڈان کے روپ میں جلوے بکھیرتی نظر آئیں۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم پر شیئر کی گئی پوسٹ کے مطابق یو یو ہنی سنگھ کے گانے ’جٹ مہکما‘ کی میوزک ویڈیو گزشتہ روز ریلیز کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ مذکورہ میوزک ویڈیو کی گونج گزشتہ کئی ماہ سے گونج رہی تھی، حال ہی میں اس کا ٹیزر بھی ریلیز کیا گیا تھا، تاہم اب میوزک ویڈیو نے آتے ہی دھوم مچا دی ہے۔ ٹی سیریز کے بینر تلے ریلیز کیے گئے گانے میں مہوش حیات کو لیڈی ڈان کے قاتلانہ انداز میں دیکھا جا سکتا ہے۔

خیال رہے کہ مذکورہ گانا ہنی سنگھ کے حال ہی میں ریلیز ہونے والے میوزک ایلبم ’گلوری‘ کا حصہ ہے، جس کی آڈیو پہلے ہی ریلیز کر دی گئی تھی۔ توجہ طلب بات یہ ہے کہ مذکورہ گانے کی میوزک ویڈیو کی ہدایت کاری خود گلوکار یو یو ہنی سنگھ نے کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button