شوبز

اداکارہ نازش جہانگیرکا دل کبھی نہیں ٹوٹا لیکن اُن کی وجہ سے بہت سے مرد؟

۔اداکارہ نازش جہانگیر نےکہا ہے کہ ان کا دل کبھی نہیں ٹوٹا، البتہ دوسروں کے دل توڑنے کے سوال پر اداکارہ شرما گئیں اور ان کے شرمانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی

کراچی (شوبز ڈیسک) اداکارہ نازش جہانگیرکا دل کبھی نہیں ٹوٹا لیکن اُن کی وجہ سے بہت سے مرد؟بات کھل کر سامنے آگئی۔اداکارہ نازش جہانگیر نےکہا ہے کہ ان کا دل کبھی نہیں ٹوٹا، البتہ دوسروں کے دل توڑنے کے سوال پر اداکارہ شرما گئیں اور ان کے شرمانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ حال ہی میں نازش جہانگیر ساتھی اداکار خوشحال خان کے ساتھ مزاحیہ پروگرام میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے اپنی آنے والی رومانوی مزاحیہ فلم "پوپی کی ویڈنگ” سمیت دیگرمعاملات پرکھل کربات کی۔دوران پروگرام خوشحال خان نےبتایا کہ انہیں یک طرفہ محبت اچھی لگتی ہے، کیوں کہ اس میں محبت کرنےوالےشخص کی اپنی مرضی ہوتی ہے کہ وہ جس سے محبت کرتے ہیں اس متعلق جتنا اور جیسے چاہیں سوچیں۔

اداکار نے شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر کہا کہ انہیں مستقبل کا علم نہیں کہ وہ پسند کی شادی کریں گے یا گھر والوں کی مرضی سے کریں گے،اسی دوران جب نازش جہانگیر سے دل ٹوٹنے کا پوچھا گیا تو انہوں نے بھی کہا کہ ان کا دل بھی کبھی نہیں ٹوٹا اور اسی وجہ سے ہی آج وہ زندہ ہیں اور پروگرام میں موجود ہیں تاہم جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا انہوں نے کبھی کسی کا دل توڑا تو وہ اداکارہ شرما گئیں اور انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔

شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر نازش جہانگیر کا کہنا تھا کہ انہیں لگتا ہے کہ وہ ارینج میریج کریں گی۔اسی پر انہوں نے واضح کیا کہ اگر انہیں کوئی لڑکا پسند آگیا تو ان کے گھر والے اس پر راضی ہوجائیں گے لیکن اگر ان کے اہل خانہ نے پہلے لڑکا دیکھ لیا تو بھی وہ گھر والوں کی پسند پر رضامند ہوجائیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button