شوبز

اداکارہ ندا یاسرکوسینئر آرٹسٹ منورسعید کونظرانداز کرنا مہنگا پڑگیا

میزبان و اداکارہ ندا یاسر کو سینئر اداکار منور سعید کو نظر انداز کرنے پر شدید تنقید کا سامنا ہے

کراچی(شوبز ڈیسک) معروف پاکستانی میزبان و اداکارہ ندا یاسر کو سینئر اداکار منور سعید کو نظر انداز کرنے پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔ ندا یاسر کے مارننگ شو میں مشہور ڈرامہ سیریل ’بے بی باجی‘ کی کاسٹ نے اپنے ڈرامے کی پروموشن کے لیے بطور مہمان شرکت کی۔ اس ڈرامے کی کاسٹ میں سے شو میں شرکت کرنے والے اداکاروں میں سینئر اداکار منور سعید بھی شامل تھے۔

ندا یاسر کے شو میں منور سعید کو نظر انداز کیا گیا اور باقی مہمانوں کی نسبت کم توجہ دی گئی۔ ہماری شوبز انڈسٹری میں یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے بلکہ اس سے پہلے بھی کئی سینئر اداکاروں کو نوجوان اداکاروں کی جانب سے نظر انداز کیا گیا اور کئی بار بے عزتی کرنے کی شکایات بھی سامنے آئی ہیں۔  افسوسناک بات یہ ہے کہ نوجوان اداکاروں کے اس طرح کے رویے کو اکثر لوگ نظر انداز کر دیتے ہیں۔

تاہم اس بار ندا یاسر کو اپنے شو میں ایک سینئر اداکار کو مدعو کرنے کے بعد اُنہیں اس طرح نظر انداز کرکے ان کی بے عزتی کرنے پر سوشل میڈیا صارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا۔ کچھ صارفین نے کہا کہ ندا یاسر کو بڑوں کی عزت کرنا سیکھنا چاہیئے۔ یہاں تک کہ کچھ صارفین نے تو یہ بھی کہ دیا کہ ٹی وی شو ایک بڑی ذمہ داری ہوتا ہے جسے سنجیدگی سے پورا کیا جانا چاہیئے اور اگر ایسا ممکن نہیں ہے تو اس شو پر پابندی عائد کردینی چاہیئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button