شوبز
اداکارہ نرگس ایک بار پھر خبروں کی زنیت بن گئیں مگر کیوں؟ چونکا دینے والی وجوہات سامنے آگئیں
عابدہ عثمانی اور مریم علی حسین نے ہتک عزت کی ہے،اداکارہ نے درخواست میں ایف آئی اے سے مقدمہ درج کرنے کی استدعا کی ہے: درخواست کا تحریری مؤقف
لاہور(شوبز ڈیسک) پاکستان کی مشہور اداکارہ نرگس ایک بار پھر خبروں کی زنیت بن گئی ہیں مگر کیوں؟ اس حوالے سے چونکا دینے والی جوہات سامنے آنے کے بعد شوبز حلقوں میں ہلچل مچ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ نرگس اپنے وکیل زین علی قریشی ایڈووکیٹ کے ہمراہ ایف آئی اے سائبرکرائم کے دفتر میں پیش ہوئیں جہاں مریم علی حسین اور عابدہ عثمانی کے خلاف ایف آئی اے میں مقدمے کی درخواست دائر کردی۔ اداکارہ نرگس نے مقدمہ درج کرنے کے لیے دی جانے والی درخواست میں مؤقف اپنایا کہ عابدہ عثمانی اور مریم علی حسین نے ہتک عزت کی ہے،اداکارہ نے درخواست میں ایف آئی اے سے مقدمہ درج کرنے کی استدعا کی ہے۔