
ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نشرت بھروچا اسرائیل میں پھنس گئیں جبکہ ان کی ٹیم کا ان سے رابطہ بھی منقطع ہو گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اسرائیل اور فلسطینی عسکریت پسند گروپ حماس کے درمیان جاری تنازع کے درمیان، بالی وڈ اداکارہ نشرت بھروچا اسرائیل میں پھنسی ہوئی ہیں، اداکارہ کا اپنی ٹیم سے رابطہ منقطع ہو گیا۔
ہفتے کو جاری ایک بیان میں ان کی ٹیم کے ایک رکن نے کہا، ‘نشرت بدقسمتی سے اسرائیل میں پھنس گئی ہیں، وہ حیفہ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں شرکت کے لیے وہاں گئی تھیں جہاں اُن کی فلم اکیلی کو منتخب کیا گیا